• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن کو اپنی نواسی کی کامیابیوں پر فخر

 بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی نواسی ناویا ناویلی نندا کی حالیہ کامیابیوں اور کارناموں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی نواسی نے سماجی کاموں اور تعلیم کے میدان میں انجام دیئے ہیں۔

 ناویا ناویلی نندا جو کہ امیتابھ کی صاحبزادی شویتا بچن نندا اور نیکھل نندا کی بیٹی ہیں، انھوں نے سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ امریکا کی فورڈہیم یونیورسٹی سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور یو ایکس ڈیزائن میں گریجویشن کی ہے۔ 

ناویہ، خواتین کے حفظان صحت کے حوالے سے کام کرنے والی ایک ہیلتھ کیئر کمپنی (آرا ہیلتھ) کی شریک بانی ہیں۔ اس کمپنی نے حال ہی میں پروجیکٹ ناویلی کا آغاز کیا ہے، اس ادارے کا مقصد بھارت میں صنفی مساوات کو قائم کرنے کے لیے کام کررہی ہے۔

 امیتابھ بچن نے ان خیالات کا اظہار ایک پوسٹ پر کیا جس میں کہ فوربس انڈیا نے ناویہ سے ہونے والی گفتگو کا اعلان کیا تھا جو کہ ذہنی صحت کے حوالے سے تھی۔ امیتابھ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ تم نے ہمیں قابل فخر بنادیا ہے۔ 

انھوں نے اس کے ساتھ ایک دل کی ایموجی ایڈ کی۔ تاہم اتفاقی طور پر ناویا نے اپنے نانا کی جانب سے اس تعریف اور احساس فخر پر ان سے تشکر کا اظہار کیا، اور ان کی ایک تصویر لگائی جس میں وہ ایک ہارلے ڈیوسن موٹر بائیک چلارہے ہیں اس تصویر میں ناویہ نے انھیں انتہائی ٹھنڈے مزاج کا حامل قرار دیا۔

تازہ ترین