پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے مقابلے میں اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں۔
کراچی سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی بریفنگ کو اچھا آغاز قرار دیا۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا موقف ہے 2012 ءکی قومی سلامتی کمیٹی کی قرارداد پرعمل درآمد ہو۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے وزیراعظم ایک مرتبہ پھر غیر حاضر رہے۔
اُن کا کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں عدم موجودگی ثابت کرتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے مقابلے میں اپنی انا کو ترجیح دیتے ہیں۔