کراچی(اسٹاف رپورٹر) شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود گرین ٹائون میں 2مسلح ڈاکو شہری سے ساڑھے 4 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گے، فوٹج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری نے رقم کے بنڈل ہوا میں اچھال د یے ، اس دوران کچھ رقم زمین پر بھی گر گئی، ڈاکوجیسے ہی رقم اٹھانےکے لیے جھکا تو شہری نے پتھرسے اس پر سے حملہ کردیا ،شہری کے ساتھی نے بھی ڈاکووں پر پتھر برساے جواب میں ڈاکووں نے فائرنگ کی اور رقم لیکر فرار ہوگے۔