کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کمر کی شدید تکلیف کا شکار ہیں۔ ٹیلیفونک گفتگو میں ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ آصف زرداری کا نجی اسپتال میں ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کو کمر میں شدید تکلیف کی شکایت ہے، سابق صدر آرتھو پیڈک سرجن کے زیرعلاج ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین نے یہ بھی کہا کہ نجی اسپتال میں آصف زرداری کے ضروری طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔