• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HEC دو سالہ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن پروگرام ملتوی کرنے پر رضامند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نےدو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن پروگرام ملتوی کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ یہ رضا مندی جمعہ کوملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرزکے منعقدہ اجلاس میں ظاہر کی گی۔ اجلاس میں ایچ ای سی پاکستان کیاایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل اور کمیشن اراکین نے بھی شرکت کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرزکی نمائندگی قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی جبکہ ملک بھر کی 150 کے قریب سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناح یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے جنگ کو بتایا کہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ گریجویشن ملتوی کردیا گیا ہے اور تمام جامعات کی جانب سے اس حوالے سے تحفظات پرایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایچ ای سی اس کے منٹس کمیشن ممبران کو بھیجے گی اوراراکین کی منظوری سے دونوں پروگرام کے ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا

تازہ ترین