راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ضلع راولپنڈی میں ای-روزگار پروگرام کے اگلے مرحلے کے لیے داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے۔یوتھ افیئر ڈپیارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے صوبے بھر میں بیروزگاروں کو روزگار دینے کی غرض سے ای روزگار ٹریننگ پروگرام میں نوجوانوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ پنجاب کے تعلیم یافتہ بیروزگار شہری مفت تربیت حاصل کرنے کیلئے ای روزگار پی آئی ٹی بی کو آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ 16سالہ تعلیمی قابلیت اور پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے 35سال سے کم عمر نوجوان پاکستان کے بہترین فری لانسرز سے ٹریننگ‘ ای کامرس، ٹیکنیکل، کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈور ٹائزنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں داخلہ لے سکتے ہیں