• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر الیکشن رولز کی خلاف ورزی، علی امین گنڈا پور کیخلاف درخواست جمع

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچ گئی۔

پیپلز پارٹی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی، پی پی کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے وفاقی وزیر کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے اپنی تقاریر میں اسکیموں اور ترقیاتی فنڈز کے اعلانات کیے ہیں۔

پی پی صدر کی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے اعلانات الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہیں۔

چوہدری لطیف اکبر نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈا پور ہمارے امیدواروں کو دستبردار ہوکر پی ٹی آئی کی حمایت پر مجبور کررہے ہیں۔

انہوں نے درخواست میں مزید کہا کہ وفاقی وزیر کا چیف انجینئرنگ برقیات (بجلی) کو لکھا گیا مکتوب (خط) بھی پری پول رگنگ میں آتا ہے۔

درخواست کے متن میں پی پی صدر نے مطالبہ کیا گیا کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی پر وزیر امور کشمیر علی امین کو آزاد کشمیر کے انتخابی علاقے سے باہر کیا جائے۔

تازہ ترین