• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے اب وہی کام شروع کردیا جو پہلے نیب کرتی تھی، جائیدادوں کے ثبوت دے چکے ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نوٹس بھجوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے اب وہی کام شروع کردیا جو پہلے نیب کرتی تھی، جائیدادوں کے ثبوت دے چکے ہیں،عمران صاحب فیصلہ کرلیں کہ ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کرینگے؟۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ 22 مہینے جیل میں اور58 والیمز میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں ،ہر اثاثہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ظاہر شدہ ہے جس پر آج تک کوئی اعتراض نہیں ہوا ،یہ صرف اور صرف نیب کے بعد ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل ہے ،ان تمام سوالات کے جواب حمزہ شہباز58 والیمز میں دے چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جن جائیدادوں کا ذکر کیا جارہا ہے ، وہ پہلے ہی قانونی عمل کا حصہ ہیں ،پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ ایف آئی اے ذاتی ملازم نہ بنے، ریاستی ادارہ بنے ،ایک شخص کی کتنی بار ایک ہی الزام میں تفتیش ہوگی؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کیا دہری سزا کے قانونی اصول سے ایف آئی اے، نیب اور عمران صاحب لاعلم ہیں؟،اسی کیس کی دو سال نیب کے ذریعے تمام تفتیش مکمل کی گئی، قید رکھا گیا، ان تمام الزامات کی حقیقت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں درج ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک کیس کی بار بار تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف سیاسی انتقام ہے، عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے آخر چاہتے کیا ہیں؟

تازہ ترین