• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی لائیو شو میں ٹک ٹاکرز پر برس پڑے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر پھٹ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر فیصل قریشی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر شدید غصہ کرتے نظر آرہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیے۔

مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شو آن ائیر جارہا ہے۔

فیصل قریشی نے شدید غصے میں کہا کہ یہ شو آن ائیر جارہا ہے اور آپ انہیں تھپڑ مار رہی ہیں، آپ لوگوں نے شو کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔

میزبان نے اپنے ہاتھ موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا کہ شو پر اگر کوئی مہمان آجاتا ہے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔

فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟

میزبان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور فیصل قریشی کا یہ انداز دیکھ کر صارفین کی جانب حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین