پاکستان شوبز انڈسڑی کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کا بیٹا فرمان چھ ماہ کا ہوگیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے اپنی ایک فیملی تصویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار اپنی فیملی کے ساتھ فرمان کے چھ ماہ کے ہونے کا جشن منارہے ہیں۔
فیصل قریشی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں میز پر کیک رکھا ہوا ہے جوکہ خصوصی طور پر فرمان کے آدھے سال کے ہونے کی خوشی میں تیار کروایا گیا ہے۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فیصل قریشی نے لکھا کہ ’آدھا کیک اِس لیے ہے کہ فرمان آدھا سال یعنی چھ ماہ کا ہوگیا ہے۔‘
اداکار نے اپنے مداحوں کو اُن کے اہل خانہ کی بھرپور زندگی کے لیے دُعا کرنے کا بھی کہا۔
واضح رہے کہ فیصل قریشی کے دو بچے ہیں جن میں اُن کی بڑی بیٹی کا نام آیت ہے جبکہ اُن کے چھوٹے بیٹے کا نام فرمان ہے جس کی پیدائش رواں سال جنوری میں ہوئی تھی۔