• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور دھماکے کا سارا گینگ ہماری گرفت میں ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لاہور کے جوہر ٹاؤن میں ہوئی دہشت گردی میں بھارت براہ راست ملوث تھا۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پاکستان میں دہشت گردی کے نیٹ ورک کو سپورٹ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود گینگ کے تمام لوگ ہماری گرفت میں ہیں، پاکستان میں دہشت گردی میں بھارت کا بہت بڑا حصہ ہے۔

اس دوران معید یوسف نے کہا کہ بھارت بطور ریاست پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، جس کے ہمارے پاس شواہد ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لائیں گے، اتنے ثبوت ملنے کے بعد دنیا خاموش رہے تو ثابت ہوجائے گا کہ اس کی دلچسپی امن میں نہیں۔

معید یوسف نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے لاہور دھماکے سے توجہ ہٹانے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں ڈرون حملے کا ڈرامہ بھی رچایا۔

تازہ ترین