• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مکان میں حصہ مانگنے پر بہن پر بدترین تشدد


پشاور میں مکان میں حصہ مانگنے پر 2 بھائیوں نے بہن پر بدترین تشدد کیا ہے۔

پولیس نے تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں بھائیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے دو بھائی اپنی بہن پر تشدد کر رہے ہیں، انہوں نے اس دوران ہیلمٹ اور ہتھوڑی سے وار بھی کیے۔

بیٹی کو بیٹوں کے تشدد سے بچانے کے لیے ماں آئی تو وہ بھی تشدد کا نشانہ بن گئی۔

ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا، جبکہ  ملزمان نے دوران حراست تشدد میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

تازہ ترین