• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مویشی منڈی میں ڈھائی لاکھ جانور آچکے


ملک بھر میں لگی مویشی منڈیوں کی رونق بڑھنے لگی، کراچی کی منڈی میں بڑی تعداد میں جانور لائے جاچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چھٹی کے دن جانوروں کی تلاش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مویشی منڈیوں کا رخ کیا ہے، جنہیں دیکھ کر بیوپاریوں کے چہرے کھل اٹھے۔

کراچی سپر ہائے وے پر سجی مویشی منڈی کئی برس سے خوبصورت جانوروں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اس منڈی میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد جانور لائے چکے ہیں، منڈی کو 48 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مویشی منڈی انتظامیہ کے ڈھائی لاکھ قربانی کے جانوروں کو مختلف بلاکس میں رکھا گیا ہے، کل 48 بلاکس میں سے 12 وی آئی پیز ہیں۔

چھٹی کے دن مویشی منڈی میں ابھی تو لوگ کم ہیں، جنہوں نے کہا کہ جانور اور اس کی قیمت میں کوئی مماثلت نظر نہیں آئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کورونا کے باعث بیوپاریوں اور خریداروں کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی میں عید قربان کے قریب آتے آتے تقریباً 6 لاکھ سے زائد جانور آجائیں گے۔

تازہ ترین