ومبلڈن (جنگ نیوز)آل انگلینڈ کلب نے کوویڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کے بعد ومبلڈن کے شائقین کیلئے خوشخبری کا اعلان کردیا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز مرحلے میں کورٹس میں 100 فیصد شائقین کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک 50 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت دی گئی تھی، اس تجربے کی کامیابی نے منتظمین کی کورٹس پوری طرح کھولنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔