مردان ( نمائندہ جنگ) ملگری استاذان نے خواتین پی ایس ٹی اساتذہ کی بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کرتے ہوئے ڈی ای او فیمیل کے تبادلے کا مطالبہ کیا اورخبردار کیاکہ اگر خاتون آفیسر کو تبدیل نہ کیاگیا تو سکولوں کو تالے لگائیں گے ملگری استاذا ن ضلع مردان کے صدر مرتضیٰ خان قاسم وال ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صوبائی جائنٹ سیکرٹری عثمان سنگر،وحدت اساتذہ کے صدر حافظ انعام الرحمان، ملگری استاذان شعبہ خواتین کی صدر مہرنگار ، جنرل سیکرٹری نصرت بی بی اور دیگر کی قیادت میں پی ایس ٹی کی درجنوں متاثرہ خواتین امیدوار وں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مقررین نےالزام لگایاکہ تمام بھرتیاں رشوت ،سفارش اور اقرباء پروری پر کی گئی ہیں ،تبدیلی اور میرٹ کے دعویداروں نے اہل امیدواروں کو نکال کر آخری وقت میں منظور نظرامیدواروں کو شامل کیااوراراکین اسمبلی کوخوش رکھنے کے لئے ان کے عزیز واقارب کو بھرتی کیاگیا بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملگری استاذا ن کے مذکورہ رہنماؤں نے صحافیوں کو تحریری ثبوت فراہم کئے کہ 29سے زائد پی ایس ٹی امیدواروں کو میرٹ لسٹ سے نکال دیاگیاہےانہوں نے بھرتیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔