سوات(نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی مالم جبہ کے حسن کی دیوانی نکلیں ویڈ یو وائرل ہوگئی ۔زیپ لائن کا سفر بھی کیا۔مریم اورنگزیب سوات میں پی ڈی ایم جلسہ کے لئے سوات پہنچیں تو مالم جبہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ پر قیام کیا۔جلسہ سے قبل وہ مالم جبہ سکی ریزورٹ پر گئیں اور زیپ لائن کے پر خطر سفر کے مزے لئے۔لیگی رہنما نے مالم جبہ کے ٹھنڈے موسم اور سہانے موسم کو خوب انجوائے کیا۔اس کے بعد جلسہ گاہ روانہ ہوگئیں۔