پشاور ( وقائع نگار ) پشاور سے باڑ ہ جانیوالی سڑک ٹوٹ پھو ٹ شکار ہونے کےعوام کو آمد و رفت میں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ منتخب نمائندوں نے چھپ سادھ لی ہے علاقہ عوام نے اس حوالے سے نوٹس لیکر سڑک پر تعمیراتی کام فوری شروع کرنیکا مطالبہ کیا ہے ۔بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے علاقہ مکینوں کے مطابق پچھلے دس سالوں سے پشاور سے باڑہ جانیوالی سڑک خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث اکثر اوقات حادثات بھی رونماں ہوتے ہیں جسکی وجہ سے عوام شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہے جبکہ سڑک خستہ حال ہونے سے عوام کو آمد و رفت اور سکول کے بچوں سمیت مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں مشکل درپیش رہتی ہے ۔