• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام 17 بیوہ خواتین کو بلاسود قرض فراہم

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام مواخات پروگرام (سمال بزنس لون اسکیم) کے تحت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم اور انہیں خوش آمدید کہا۔بلاسود چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حامد اطہر ملک نے کہا کہ اسلام آباد میں 200 افراد اس سکیم کے ذریعے اپناباعزت کاروبار شروع کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج ہم مزید 17 بیوہ خواتین کوبلاسود قرض فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کرمعاشرے میں عزت کیساتھ اپنا روزگار چلا سکیں۔ سابق ایم این عائشہ سیدنے خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور محنت و دیانت سے کاروبار کا آغاز کریں۔سابق ایم این اے میاں محمداسلم نے الخدمت فاؤنڈیشن کی ملک بھر میں جاری خدمات کی تعریف کی۔ نصر اللہ رندھاوا امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنے کہا کہ اس پروگرام میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو شامل کر کے روزگارکے نئے مواقع پیداکیاجا سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر الہیٰ نے کہا کہ الخدمت معاشرے میں خیر و بھلائی کے بیج بو رہی ہے۔اس موقع مختلف سماجی شخصیات زبیر صفدر، محمداعجاز، امان اللہ اور دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
تازہ ترین