شادی کے 15 برس بعد بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ باضابطہ طور پر راہیں جدا کرنے والی جوڑی اکثر اوقات خبروں کی زینت بنتی رہی ہے۔
آج ہم ان کے ایسے واقعات کا ذکر کرتے ہیں جب اس جوڑی کو شہہ سرخی کی زینت بنایا گیا۔
1: کرن جوہر کے شو میں جوڑی کی شرکت
انٹرویوز اور ایوارڈز کی تقریب سے دور دور رہنے والی اس جوڑی نے ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کی تھی جس میں کرن سے مختلف شوبز اداکاروں کا نام لیتے ہوئے پوچھا گیا کہ اگر آپ صبح اٹھیں اور آپ یہ شخصیت بن جائیں تو پہلے آپ کیا کریں، اس فہرست میں رنبیر کپور کا نام بھی تھا۔‘
میزبان کے جواب میں کرن راؤ کے شرارتی جواب سے عامر خان حیرت سے ان کی طرف دیکھتے ہیں۔
2: کرن جوہر کے شو میں ہی کرن راؤ کا جواب
میزبان کرن راؤ سے سوال کرتے ہیں کہ ان کی نظر میں بالی ووڈ کا سب سے پُرکشش اداکار کون ہے تو کرن سوچے بغیر رنبیر کپور کا نام لیتی ہیں جس پر عامر خان انہیں ٹوکتے بھی ہیں۔
عامر خان کے ٹوکنے پر کرن صفائی دیتی ہیں کہ میں اپنے شوہر کا نام تو نہیں لے سکتی ناں تب ہی رنبیر کپور کا نام لیا۔
یہ واقعہ بھی اس وقت خبروں کی زینت رہا تھا۔
3:کرن نے عامر کو ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
عامر خان کے بھارت میں بڑھتی عدم رواداری سے متعلق بیان نے ایک تنازع کھڑا کردیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بڑھتی ہوئی عدم رواداری سے وہ ’گھبرا گئے ہیں‘ اور ان کی اہلیہ کرن نے عدم تحفظ کی فضا میں اپنے بچوں کی حفاظت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔
4: پانی فاؤنڈیشن کیلئے جوڑے کی انتھک محنت
عامر خان اور کرن راؤ نے مل کر مہاراشٹر کے کسانوں کے لیے انتھک محنت کی اور ریاست کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں بھی تبدیلی لائے۔
انہوں نے لوگوں میں شعور پیدا کیا اور پانی کو بچانے میں بھی مدد کی۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15برس کا ازدواجی تعلق قائم رکھنے کے بعد انہیں طلاق دے دی ہے۔
عامر خان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے شادی 16 برس ہی قائم رہ سکی تھی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرن راؤ سے کی تھی۔