• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامرخان کی طلاق کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ ہیں؟

بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے کرن راؤ سے اچانک طلاق کے اعلان نے سوشل میڈیا پر بھی گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے۔

دنیا بھر میں عامر خان کے چاہنے والے کرن راؤ سے ان کی طلاق پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین عامر خان کی طلاق کی وجہ فاطمہ ثناء شیخ کو قرار دیتے ہوئے اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں اور میمز بھی شیئر کررہے ہیں۔

فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

عامر خان کی طلاق کی خبر کے ساتھ ہی فاطمہ ثناء شیخ کا نام بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

ٹوئٹر پر عامر خان کی طلاق اور فاطمہ ثناء شیخ سے متعلق کچھ تبصرے زیر گردش ہیں۔

کچھ صارفین تو فاطمہ ثناء شیخ اور عامر خان کو شادی کی پیشگی مبارکباد بھی دیکتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس معاملے پر اب تک فاطمہ ثناء شیخ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین