کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران پرچہ نہ پہنچنے کا ایک منفرد اور انوکھا واقعہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم نجی اسکول میں پیش آیا جہاں اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بورڈ والوں کو اسکول کے امتحانی مرکز بننے کا علم ہی نہیں۔
میٹرک امتحانات کے پہلے دن بدنظمی عروج پر رہی ، ابوالحسن صفہانی روڈ پر بھی نجی اسکول میں پرچہ وقت پر نہ پہنچ سکاجبکہ پرچہ دینے والے طالب علم اور پرچہ لینے والے اساتذہ وہاں وقت سے پہلے سے موجود تھے۔
اسکول انتظامیہ کا اس معاملے پر کہنا تھا کہ والدین اور بچے صبح سے اسکول کے باہر پرچے کےلئے موجود ہیں جبکہ بورڈ انتظامیہ کو علم ہی نہیں تھا کہ اسکول میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے۔
اسکول انتظامیہ نے بتایا کہ طلبہ کے ایڈمٹ کارڈ میں اسکول کو سینٹر لکھا گیا ہےاور یہ ایڈمٹ کارڈز میٹرک بورڈ نے ہی جاری کیے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے پہلے روز کچھ امتحانی مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچنے کے معاملہ پر بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کو اضافی وقت دیا جائے گا۔