• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی سے لاعلم نکلے

مرتضیٰ وہاب میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی سے لاعلم نکلے


ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں بےنظمی سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مجھے امتحانی مراکز میں پرچہ تاخیر سے پہنچنے اور آؤٹ ہونے کا علم نہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق وزیر تعلیم یا مشیر بورڈز نثار کھوڑو سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا صوبے میں میٹرک کے امتحانات میں بےنظمی پر کہنا ہے کہ تعلیمی بورڈز ان کے ماتحت نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سے صوبے بھر میں شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات کے پہلے دن بدنظمی عروج پر رہی ، ابوالحسن صفہانی روڈ پر بھی نجی اسکول میں پرچہ وقت پر نہ پہنچ سکاجبکہ پرچہ دینے والے طالب علم اور پرچہ لینے والے اساتذہ وہاں وقت سے پہلے سے موجود تھے۔

تازہ ترین