• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صرف 5 منٹ پہلے خریدے گئے ٹکٹ نے لاکھوں ڈالر کا مالک بنادیا

قسمت ایسے بھی مہربان ہوتی ہے، صرف 5 منٹ پہلے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ نے ایک شخص کو لاکھوں ڈالر کا مالک بنادیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کیرولینا کی لاٹری کے ٹکٹ ہولڈر نے وقت ختم ہونے سے چند منٹ پہلے ہی ٹکٹ خریدا اور 2 لاکھ ڈالر یعنی سوا 3 کروڑ روپے کا مالک بن گیا۔

مڈلینڈ سے تعلق رکھنے والے شخص نے لاٹری انتظامیہ پر اپنی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس نے لاٹری ٹکٹ کیسے حاصل کیا، ضرور بتایا۔

اس نے انتظامیہ کو بتایا کہ وہ لاٹری ٹکٹ خریدنے ایک اسٹور گیا تو پتا چلا کہ وہاں سروس کاؤنٹر بند ہے۔

اس نے کہا کہ وہ فوراً ہی ٹکٹ لینے کےلیے بیلٹ ووڈ میں شاپ نمبر 1 پہنچا اور 21 جون کی ڈرا کی ٹکٹ ٹائم ختم ہونے سے صرف 5 منٹ پہلے خریدی۔

خوش قسمت شخص کا کہنا تھا کہ ایک دن بعد اس نے کام کے دوران لاٹری کے نتائج دیکھے تو اس نے اپنے پاس موجود ٹکٹ کے پانچ نمبرز مل گئے۔

لاٹری کی رقم کیونکہ 1 لاکھ ڈالر تھی تو اس شخص نے ٹکٹ خریدنے کے دوران اس پر ایک ڈالر کا پاور اپ بھی لگوادیا تھا، جس کے باعث رقم 2 لاکھ ڈالر ہوگئی۔

اس شخص نے لاٹری ٹکٹ میں کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’معجزے ہوتے ہیں‘۔

تازہ ترین
تازہ ترین