اسلام کوٹ(نامہ نگار)اسلام کوٹ،مزدور دودو بھیل ہلاکت معاملے کا چیف جسٹس سندھ، بلاول بھٹو زرداری،وفاقی حکومت نے نوٹس لے لیا۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے نجی کمپنی سندھ اینگرو کول مائننگ کے سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں مبینہ تشدد کے بعد ہلک ہونے والے مزدور کی ہلاکت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج تھرپاکر سے رپورٹ طلب کی ہے اور ڈی آئی جی میرپورخاص اور ایس ایس پی تھرپاکر کو 13جولائی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو فوری رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کیں ۔دوسری جانب انسانی حقوق کے متعلق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری شیرین مزاری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم این ای لال مالہی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے کر متاثرین سے ملاقات کر کہ حقائق پر مشتمل رپورٹ جمع کروائے۔