• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سید ٹرین 9 جولائی سے نجی شعبہ کے تحت چلے گی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سر سیدٹرین9 جولائی سے نجی شعبہ کے تحت چلے گی جس کا افتتاح وزیر ریلوے اعظم سواتی راولپنڈی اسٹیشن پر کریں گے جبکہ اس موقع پر سرسید ٹرین کی نجی انتظامیہ راس لاجسٹک نے 9 ،10 اور 11 جولائی کو کرایوں میں مسافروں کےلئے 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے ٹرین کی ایئرکنڈیشنڈ کلاسز میں ایل ای ڈیز، انٹر نیٹ وائے فائے، منرل واٹر،چائے اور کھانے کی کمپلیمنٹری سروس مسافروں کو دوران سفر دستیاب ہوگی۔کمپلیمنٹری سروس کے ساتھ ابتدائی تین دن راولپنڈی سے کراچی اے سلیپر کا کرایہ 6750 روپے ہوگا،اے سے بزنس 5250 روپےجبکہ اے سے سٹینڈرڈکاکرایہ 3900 روپے ہو گا ،اکانومی کلاس بمعہ کمپلیمنٹری سروس کرایہ 1725 روپے ہوگا۔

تازہ ترین