اسلام آباد /کوئٹہ ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپو زیشن لیڈر شہباز شریف نے پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ جا کر سا بق سینیٹر عثمان کاکڑ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔ ملا قات میں دونوں رہنمائوں نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد تیز کرنے کا اتفاق او رشہباز شریف نے محمود خان اچکزئی کو انتخابی اصلاحات بارے مجوزہ اے پی سی بارے اعتماد میں لیا۔