• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ انعم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

معروف اینکر پرسن اور میزبان رابعہ انعم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو فیملی میں اضافے کی خبر سنائی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ کو 4 سال ہوگئے، گزشتہ 4 برسوں سے ہم  خوبصورت لمحوں عبید کی سالگرہ اور ہمارے نکاح کو سلیبریٹ کررہے ہیں، لیکن اب اللہ نے ہمارے لیے بہترین فیصلہ کیا اور ہمیں ایک اور بہترین اور خاص وجہ دی۔


میزبان نے کہا کہ انابیہ کے بعد اللہ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں اور ان کے اہلِخانہ کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

رابعہ انعم 2018 میں عبید سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

تازہ ترین