• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسکول میں فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست وسکونسن کے شہر میڈیسن کے اسکول میں فائرنگ سے مشتبہ حملہ آور سمیت 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالبعلم تھا، فائرنگ کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس نے واقعےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکول کی طرف جانے سے گریز کریں۔

پولیس کے مطابق اسکول میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے، فائرنگ کرنے والا مشتبہ حملہ آور ممکنہ طور پر اسکول کا طالب علم تھا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن کو فائرنگ واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسکول کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید