چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ حكومت تمام مدارس كے بورڈز كو اعتماد ميں لے كر ترميم كرے۔
وزارت تعليم كے ساتھ مدارس كو منسلک كرنے كا معاہده بهى ان اكابرين ہی كا ہے، مدارس كے تمام ذمہ داران ايک دوسرے كو تسليم كريں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تعليم سے منسلک نظام كا خاتمہ كسى صورت قبول نہیں کریں گے، ايک طرف 5، دوسرى طرف 10 بورڈ ہیں، لاكهوں طلباء کا مستقبل خطرے میں نہ ڈالیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اتحاد تنظيمات كو وزرات صنعت یا زراعت جس كے ساتھ منسلک ہونا ہے ان كا مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس بل ایکٹ بن چکا اسکا فوری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان، مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر اراکین نے میڈیا سے گفتگو کی۔