• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ ہوشیار، ہمدردی دکھائے بغیر شام پر باغیوں کے ذریعے قبضہ کیا، ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترکیہ بہت ہوشیار ہے اس نے کوئی ہمدردی دکھائے بغیر شام پر باغیوں کے ذریعے قبضہ کیا، ترکیہ نے بہت ساری جانیں گنوائے بغیر ایک اہم اقدام کیا۔

 تفصیلات کے مطابق  نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ کے حمایت یافتہ باغیوں کی جانب سے شامی طاقتور بشار الاسد کی معزولی کو امریکی اتحادی ترکیہ کی جانب سے ’غیر دوستانہ قبضہ‘ قرار دیدیا۔ 

انہوں نے نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میرے خیال میں ترکیہ بہت ہوشیار ہے۔ بہت ساری جانیں ضائع ہونے کے بغیر ترکیہ نے ایک غیر دوستانہ قبضہ کیا۔ 

ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ اسد قصائی تھا، اس نے جو بچوں کے ساتھ کیا۔ 

اسد اسلام پسند حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے زیرقیادت تیز ترین حملے کے بعد روس فرار ہو گئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید