• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نیوی افسران کی سزائے موت کا فیصلہ بحال، دستاویزات کے حصول کی درخواست نمٹادی گئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈاکیارڈ حملہ کیس میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے موت کی سزا پانے والے نیوی کے پانچ سابق افسران کی دستاویزات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے درخواست کے فیصلے تک سزائے موت پر عملدرآمد روک رکھا تھا۔ درخواست نمٹانے کے بعد پانچوں سابق نیوی افسران کی سزائے موت کا فیصلہ بحال ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوی افسران کو ڈاکیارڈ حملہ کیس میں فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے سزائے موت سنائی تھی۔ گزشتہ روز نیوی کے سابق افسران ارسلان نذیر ستی ، محمد حماد ، محمد طاہر رشید ، حماد احمد اور عرفان اللہ کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر سرکاری وکیل کی موجودگی میں انکوائری رپورٹ اور فیصلے تک رسائی دیدی گئی ہے۔

اہم خبریں سے مزید