• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمن سلیم نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اسٹارز میں سے ایک ایمن سلیم نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

انھوں نے اپنی یہ خبر مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔ 

ایمن نے لکھا کہ کہ دل کی گہرائیوں سے یہ آپ لوگوں سے شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ میں اب مزید اداکاری نہیں کروں گی۔ 

ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے لیے شوبز انڈسٹری کی بہت عزت و اہمیت ہے اور وہ انڈسٹری کے ساتھ رابطے میں رہیں گی۔ 

ایمن کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو مستقبل کے بارے میں آگاہ کرتی رہیں گی۔


تازہ ترین