کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کا اثاثہ ہیں ،پارٹی کو متحرک کیا،مشکل وقت میں پارٹی کی قیادت کی،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نو شین حامدنے کہا کہ 9جولا ئی کو موڈرنا ویکسین کی 25لاکھ خوراکیں پاکستان میں پہنچ رہی ہیں، پروگرام میں حسن اشرف نے اپنی این جی او ’’امید‘‘ سے تعلق رکھنے والے بچوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس این جی ا و سے تعلق رکھنے والے بچے صبح ورکشاپس میں کام کرتے ہیں اور شام میں مفت تعلیم حا صل کرتے ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ شہباز شریف چونکہ جیل میں تھے لہٰذاان کی نمائندگی مریم نواز کر تی رہیں ۔ رانا ثنا ء اللہ نے مریم نواز کو پا رٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پارٹی کو متحرک کیا ۔ انہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کی قیادت سنبھا لی ۔ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ جب بہت سارے افراد ایک مقصد کے لیے جمع ہوتے ہیں اور جدوجہدکرتے ہیں پھر ہی جماعت بنتی ہے ۔ تمام رہنما ؤں کی اپنی ایک اہمیت اور پا رٹی میں کردار ہے۔