• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن سے دس ماہ میں 3ارب 25کروڑ کی ٹیکس وصولیاں

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے راولپنڈی ڈویژن سے رواں سال کے پہلے دس ماہ میں 3ارب 25کروڑ روپے کی ٹیکس وصولیاں کرلیں جبکہ 30جون تک دو ماہ میں اسے ہدف کے حصول کیلئے مزید  75کروڑ روپے کی وصولیاں کرنا ہونگی، ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی تنویر عباس گوندل کی سربراہی میں راولپنڈی ڈویژن کے ساتوں ای ٹی اوز کا  اجلاس ہوا، جس میں گذشتہ ماہ کے دوران پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ہیڈز میں وصول کئے جانے والی ٹیکسوں کا جائزہ لیا گیا، پراپرٹی ٹیکس کی کم ریکوری پر ڈائریکٹر ایکسائز نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ مئی اور جون میں 75کروڑ روپے کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے ، راولپنڈی کے ای ٹی اوز کو  32کروڑ جبکہ جہلم ، اٹک اور چکوال کے ای ٹی اوز ایک کروڑ 70لاکھ روپے کی  وصولیاں کرنا ہونگی، پانچ کروڑ روپے دو ماہ کے دوران اضافی بھی جمع کرنا ہونگے ، ڈائریکٹر ایکسائز نے جہلم اور اٹک  کی کم ریکوری پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اپنی ریکوری کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے ، انہوں نے ای ٹی اوز سے کہا کہ 2000ء سے لیکر اب تک کے آڈٹ پیراز کو  جلد سے جلد ختم کروایا جائے۔
تازہ ترین