• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘کالے شیشوں کے استعمال پر 4842افراد کیخلاف کارروائی

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر تین ماہ کے دوران 4842 افراد کیخلاف کارروائی کی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک کے دیگر قوانین کی طرح کالے شیشوں کے استعمال سے متعلق بھی آگاہی دی جاتی ہے اس سلسلے میں ٹریفک افسران نے شہر کے تمام سیکٹروں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4842 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے اسی طرح گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ کالے شیشوں کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں کیونکہ یہ ایک ناقابل برداشت جرم ہے۔
تازہ ترین