ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ شیرمحمد اےستانکزئی کی سربراہی میں افغان طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران بھیج دیا ہے۔
سہیل شاہین نے بیان میں کہا کہ وفد ایران کے دورے پر ہے اور وہ پڑوسی ملک کےمتعلقہ حکام سے مشترکہ اہم امور پر ملاقاتیں کر رہا ہے.
ترجمان نے بتایا کہ تازہ ترین صورتحال اور مسئلہ کے پرامن حل کیلئے بات کی جائے گی۔
دوسری جانب افغان طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر طالبان اور افغان سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ جوادظریف نے کہا کہ افغان رہنما اور افغان عوام افغانستان کے مستقبل کے لیے سنجیدہ فیصلے کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران فریقین کے درمیان مذاکرات عمل میں مدد کے لیےتیار ہے۔
افغان طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات اور سیاسی حل کے لیے پر عزم ہونا افغان رہنماؤں اور سیاسی گروپوں کیلئے بہترین انتخاب ہو گا۔
واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران نے دو طرفہ مذاکرات کے لیے طالبان وفد کو دورے کی دعوت دی تھی۔