شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )ضلع شیخوپورہ میں اشیاء خورونوش کی نئی قیمتوں کا فوری اطلاق کر دیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ارقم طارق نے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے زیرِ دفع 3 قانونی نگرانی ایشیاء خوردنی پنجاب 1958 اور زیرِ دفع 6 قانونی نگرانی قیمت اور انسدادِ زخیرہ اندوزی اور منا فع خوری1977 کے تحت تمام تر قیمتو ں پر نظر ثانی کر کے زیادہ سے زیادہ پر چون ریٹ دوبارہ مقرکر دیے ۔جس کے مطابق دال چنا (موٹی )130روپے، دال مسور (لوکل ) 150روپے،دال ماش 232روپے،دال مونگ 146روپے،کالے چنے (موٹے) 126روپے ، سفید چنے (موٹے)146روپے، بیسن 136روپے، چھوٹا گو شت 600 روپے، بڑاگوشت 300روپے، روٹی6روپے، نان 8روپے اور دہی کی قیمت70 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔ ان قوا نین کے تحت اگلے نوٹفکیشن تک جاری کر دہ ریٹ لسٹ ضلع بھر میں موثر رہے گی ۔