• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار کا 1965ء میں اداکارہ کامنی کوشل سے بھی افیئر چلا

لاہور (صابر شاہ) بالی وڈ کے عظیم اداکار دلیپ کمار (یوسف خان)98؍ برس 6؍ ماہ اور 26؍ دن گزارنے کے بعد بدھ کو اس دارفانی سے رخصت ہوگئے۔ پاک بھارت فلمی دنیا میں سب سے زیادہ عمر پانے والی زہرہ ممتاز سہگل تھیں وہ 1912ء میں پیدا ہوئیں اور 102؍ سال کی عمر میں 2014ء میں اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔ ان کی پہلی فلم راجا ہریش چندرا 1913ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ دلیپ کمار کا 1965ء میں اداکارہ کامنی کوشل سے بھی افیئر چلا۔ ان کی یادگار فلموں میں کبھی خوشی کبھی غم، کل ہو نہ ہو اور ویرزارا شامل ہیں۔ دلیپ کمار کینسر اور سانس کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کی پہلی فلم جوار بھاٹا 1944ء اور آخری فلم قلعہ 1998ء میں ریلیز ہوئی تھیں اس طرح ان کا فلمی کیریئر 64؍ برسوں پر محیط رہا۔ وہ 1976ء میں فلمی دنیا سے 5؍ برس تک کنارہ کش رہے اور 1981ء میں فلم کرانتی کے ساتھ واپسی ہوئی۔ 1947ء میں ملکہ ترنم نورجہاںکے ساتھ ان کی کامیاب فلم جگنو ریلیز ہوئی تھی۔ دلیپ کمار نے 65؍ فلموں میں کام کیا۔ 1960ء کی دہائی میں شہرہ آفاق فلم مغل اعظم جس میں دلیپ کمار نے شہزادہ سلیم کا کردارادا کیا اس نے رواں دور کے مطابق دو ہزار کروڑ روپے کمائے۔ کے آصف کی بنائی اس فلم میں پرتھوی راج اور مدھوبالا نے بھی کلیدی کردارادا کئے۔ 1950ء کی دہائی میں دلیپ کمار ایک لاکھ روپے یا اس سے زیادہ معاوضہ لینے والے پہلے اداکار بنے۔ مغل اعظم کے شہزادہ سلیم کا مدھو بالا (ممتاز جہاں بیگم)سے تعلق بنا لیکن ان کا تعلق شادی میں نہ ڈھل سکا اس کے بجائے انہوںنے خود سے 22؍ سال کم عمر سائرہ بانو سے شادی کرلی۔ دلیپ کمار نے 1944ء میں جب اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اس وقت سائرہ بانو کی پیدائش ہوئی تھی ۔ اردو، انگریزی، ہندی، ہندکو اور پشتو زبان میں روانی رکھنے والے دلیپ کمار نے 1981ء میں اسماء رانی سے شادی کی جو دو سال سے زائد نہ چل سکی۔ دلیپ کمار کا 1965ء میں اداکارہ کامنی کوشل سے بھی افیئر چلا۔ 1922ء میں پشاور کے ایک ہندکو خاندان میں پیدا ہونے والے دلیپ کمار نے کسی بھارتی اداکار کی جانب سے ایوارڈز جیتنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ بھارتی حکومت نے انہیں پدما بھوشن، پدما وبھوش اور دادا صاحب پالکی ایوارڈز سے نوازا اداکار ناصر خان بھی دلیپ کمار کے بھائی تھے جبکہ اسلم خان اور احسان خان کا گزشتہ سال کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث انتقال ہوا۔

تازہ ترین