• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد علی اکبر ایک حقیقی اداکار ہیں، فہد مصطفیٰ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ کا اپنے ساتھی اداکار احمدعلی اکبرکے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ایک سچے اداکار ہیں۔

اداکار فہد مصطفٰی نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر ساتھی اداکار احمد علی اکبر کے ڈرامہ سیریل ’پری زاد‘ میں کردار ادا کرتے منظر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔


انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے احمد علی اکبر کے بارے میں لکھا کہ ’ آپ ایک سچے اداکار ہیں۔‘

فہد نے احمد علی اکبر سے اپنی دوستی کے بارے میں لکھا کہ ’ ہماری ہمیشہ اس بارے میں گفتگو ہوتی تھی کہ آپ یہ بتائیں کہ آپ اب مزید اداکاری کیوں نہیں کرتے اور آپ کے پاس وجوہات ہوتی تھیں لیکن مجھے یقین نہیں آیا اور میں کبھی اس پر راضی نہیں ہوسکاکہ آپ کو اسی طرح چھوڑنے کا فیصلہ کروں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اور پھر اچانک آپ یہ پراجیکٹ کرتے ہیں جس پر میں حیرت زدہ ہوں اور ساتھ ہی یہ جان کر خوش بھی ہوں کہ میں آپ کی مہارت اور ہنر کے بارے میں ہمیشہ سے صحیح تھا۔‘

احمد علی اکبر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’جب ہر ایک صرف اچھے کرداروں کے بارے میں بات کرنے میں مصروف ہے تو آپ نے حقیقت میں اپنے لیے ایک کردار تخلیق کرلیا ہے۔‘

تازہ ترین