• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی تقی حملہ، چاقو کو لیب بھجوانے کا فیصلہ


مفتی تقی عثمانی سے تنہائی میں ملنے کی خواہش کرنے والے شخص سے چاقو برآمد کے معاملے پر پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا، جبکہ  چاقو کو لیب بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزہ لیا جائے گا کہ چاقو پر زہر تو نہیں لگا تھا، چاقو کی تجزیاتی رپورٹ کے بعد مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا تقی عثمانی نے نمازِ فجر کے بعد پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ملنے کے لیے اٹھا ہی تھا کہ آنے والے شخص نے چاقو نکال لیا۔

مفتی تقی کے ساتھیوں نے چاقو نکالنے والے شخص کو قابو میں کیا۔

تازہ ترین