آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں 20 لاکھ افراد کی ویکسینیشن مکمل کرلی گئی ہے۔
دارالحکومت ڈبلن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں آئرش وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کو کورونا وائرس کے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جاچکی۔
دریں اثنا آئرش وزیر صحت نے بتایا ہے کہ آئرلینڈ میں کورونا سے اب تک 5 ہزار 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 19جولائی کو سفری پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ تاہم غیر پضروری سفر سے گریز ضروری ہے۔