• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ متوقع

لاہور( این این آئی)ملازمت پیشہ طبقے پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ متوقع ہے‘ایف بی آر کے مطابق تنخواہ دار طبقے سے رواں مالی سال 570ارب روپے ٹیکس وصولی کا امکان ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقہ55 فیصد زیادہ ٹیکس اداکرے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال تنخواہ دار طبقے نے368ارب ٹیکس خزانے میں جمع کرایا، رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں243ارب روپے وصول کیے گئے، پچھلے سال کے پہلے 6ماہ کے مقابلے میں ملازمین سے 300فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیے گئے۔ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید