بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی بھی اداکار نہیں بننا چاہتا تھا، خواہش ڈائریکٹر بننے کی تھی۔
اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈکاسٹ ’دم بریانی‘ میں گفتگو کے دوران سلمان خان نے کہا کہ میں 17 سال کی عمر میں ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران کسی نے بھی مجھے ڈائریکشن کےلیے کام نہیں دیا اور بچہ کہہ کے نظر انداز کیا اور ساتھ ہی اداکار بننے کا مشورہ دیا۔
سلمان خان نے دوران گفتگو اپنے ارہان کو زندگی میں صحیح کیرئیر کے انتخاب اور درست راستے پر چلنے کے حوالے سے نصحیت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں ابتدائی دور میں ڈائریکٹر بننے کے حوالے سے یکسو تھا، ان دونوں ماڈلنگ کرتا تھا اور ہدایت کاری کی طرف آنا چاہتا تھا، میں اُس وقت بھی لکھتا تھا اور اب بھی لکھتا ہوں۔
بھائی جان نے یہ بھی کہا کہ میں تو ڈائریکٹر بننا چاہتا تھا لیکن کسی نے کام نہیں دیا، عمر 17 سال تھی تو لوگ کہتے تھے یہ بچہ کیا ڈائریکٹ کرے گا۔
بھائی کی اگلی فلم سکندر ریلیز کےلیے تیار ہے، جس کے مرکزی کرداروں میں رشمیکا مندانا، سنیل شیٹی، شرمن جوشی اور کاجل اگروال شامل ہیں۔