پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، بدقسمتی سے میچ نہیں جیت سکے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ابرار احمد نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ کم از کم رنز دوں۔
انہوں نے کہا کہ سلمان آغا اور خوشدل اچھی بولنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ابرار کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، افسوس ہے کہ لمبی اننگز نہیں کھیل سکے۔
واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوی لینڈ نے پاکستان کو 78 رن سے ہرا دیا۔
میچ میں پہلے کیوی بیٹرز کا لاٹھی چارج ہوا اور پھر کیوی بولرز نے کمال دکھایا، کیویز نے چھ وکٹ پر 330 رن کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
پاکستانی ٹیم 252 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی، سیریز کا دوسرا میچ پیر کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا ۔