• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض اوقات پریشر میں اچھی بولنگ نہیں ہوتی اور بیٹرز فائدہ اٹھاتے ہیں، گلین فلپس

نیوزی لینڈ کے پلیئر آف دی میچ گلین فلپس کا کہنا ہے کہ بعض اوقات پریشر میں اچھی بولنگ نہیں ہوتی اور بیٹرز فائدہ اٹھاتے ہیں، شاہین ، حارث اور نسیم اچھے بولرز ہیں۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں  گلین فلپس نے کہا کہ گیند بیٹ پر بہت اچھا آ رہا تھا اور باؤنڈری بھی مل رہی تھیں تاہم فخر زمان کی وکٹ ایک اچھا لمحہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آل راؤنڈر اسپن آپشنز ہوتے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ جاتے ہیں، پاکستان کے پاس بھی اسپن آپشن ہیں لیکن دوسری اننگز میں اسپنرز کو زیادہ مدد ملی،انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کی وکٹ ایک اچھا لمحہ تھا،

گلین فلپس کا کہنا تھا کہ بیٹرز کی پارٹنرز شپ اچھی رہیں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، راچن رویندرا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ بہتر محسوس کر رہے ہیں پر امید ہیں جلد ری کوری ہوگی۔

گلین فلپس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیم کی خوبصورتی پر بہت رقم خرچ کی، قذافی اسٹیڈیم بہت زبردست بن گیا ہے، اننگز کھیلنے کا مزہ آیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید