سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے با آسانی 78رنز سے شکست دے دی۔
میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرحلے میں 280 یا 300 کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن گلین فلپس کی بیٹنگ نے فرق ڈال دیا۔
کیوی کپتان نے کہا کہ ان کی نظریں کراچی کی طرف ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 19 گیندوں پر 56 جبکہ آخری دس اوورز میں 123 رنز دیے۔
شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنے۔