• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا شہزادہ ہیری کو ملک بدر نہ کرنے کا اعلان

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک بدر نہیں کریں گے ۔ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ میں اسے اکیلا چھوڑ دوں گا۔انہوں نے میگھن مارکن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ ہیری کے اپنی بیوی کے ساتھ کافی مسائل ہیں، وہ بہت برا سلوک کرتی ہیں۔ شہزادہ ہیری کو اپنے امیگریشن کی درخواست پر واشنگٹن ڈی سی میں ایک مقدمہ کا سامنا ہے۔ قدامت پسند تھنک ٹینک ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے الزام لگایا ہے کہ شہزادہ ہیری نے منشیات کے غیر قانونی استعمال کو چھپایا تھا جس کی وجہ سے انہیں امریکی ویزا نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔اپنی یاداشت ، ’’اسپیئر‘‘ میں انہوں نے تفصیل سے بتایا تھا کہ کس طرح اس نے نوعمری میں کئی بار کوکین لی تھی اور بھنگ اور مشروم بھی استعمال کی۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ہیری اور میگھن نے امریکا میں مستقل سکونت اختیار کی ہے اور ٹرمپ کے حامیوں نے ان کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید