پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ لوگ اب بھی یقین نہیں کر رہے کہ میں بیمار تھا۔
سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ آؤٹ ہونے کا ہمیشہ دکھ ہوتا ہے اور ہارنے کا زیادہ دکھ ہوتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سنچری مکمل نہ کرنے کا کوئی دکھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم پاکستان کا سب سے خوبصورت اسٹیڈیم بن گیا ہے، ہمیں بھی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر مزہ آیا، شائقین بھی انجوائے کر رہے ہوں گے۔
فخر زمان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے، نیوزی لینڈ کے اسپنرز کا آج دن تھا۔ کین ولیمسن اور ڈیرل میچل اچھا کھیلے، گلین فلپس نے آخر میں اچھی بیٹنگ کی۔
فخر زمان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیے بہت پُرجوش ہیں، ابھی ٹرائی نیشن سیریز پر توجہ ہے۔ بابر اعظم کی ایک کلاس ہے، ایک میچ پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔