ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایشلے بارٹی اور پیلسکووا فائنل میں پہنچ گئیں، سیمی فائنل میں نمبر ایک سیڈ بارٹی نے اینجلک کیریبر کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پیلسکووا نے نمبر دو سیڈ سبالینکا کو مات دے دی۔
لندن کے آل انگلینڈکلب میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو ویمن ایونٹ کے سیمی فائنلز کھیلے گئے۔
پہلے سیمی فائنل میں ایشلے بارٹی نے اینجلک کیریبر کو اسٹریٹ سیٹ میں مات دی۔
انھوں نے پہلا سیٹ بارٹی نے 3-6 کے اسکور سے جیتا لیکن دوسرے سیٹ میں کیریبر نے مزاحمت کی، اس سیٹ کا فیصلہ بارٹی کے حق میں ضرور ہوا لیکن وہ ٹائی بریکر پر جیتنے میں کامیاب رہیں۔
فائنل میں اُن کا مقابلہ نمبر آٹھ سیڈ پیلسکووا سے ہوگا جنہوں نے نمبر دو سیڈ سبالینکا کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرادیا۔
پہلا سیٹ سبالینکا کے نام رہا مگر پھر کھیل کا کنٹرول پیلسکووا نے سنبھال لیا جنہوں نے اگلے دونوں سیٹ 4-6، 4-6 کے اسکور سے جیت لیے۔
بارٹی اور پیلسکووا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو ہوگا۔