اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی،خصوصی نمائندہ) واپڈا نے گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم (کے فور) پراجیکٹ کے لئے مشاورتی خدمات کا کنٹریکٹ ایوارڈ کر دیا۔ کنٹریکٹ کی مالیت ایک ارب 14 کروڑ رو پے ہے اور یہ ایک جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ونچر ایک آسٹرین اور دو پاکستانی کمپنیوں پر مشتمل ہے۔
جمعرات کو واپڈا ہائوس میں کے فور منصوبے کے ایم او یو تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے تمام منصوبوں کا حشر ہمارے سامنے ہے، ایک نالہ صاف نہ ہونے سے ہر سال کراچی ڈوب جاتا ہے۔
ایسے میں سندھ حکومت کیسے اتنا بڑا پراجیکٹ K-4بنا سکتی ہے؟ کراچی کے عوام کئی دہائیوں سے ٹینکر مافیا کے ہتھے چڑھے ہوئے ہیں، کراچی کے عوام کا استحصال روکنے کے لئے کے ۔
فور منصوبہ معاون و مددگار ثابت ہوگا،وزیراعظم عمران خان نے کراچی ٹرانسفرمیشن پلان کے تحت کے۔ فور منصوبہ واپڈا کے حوالے کیا، اکتوبر 2023 میں K-4 منصوبہ مکمل ہونے پر کراچی کے عوام کو650 ملین گیلن پانی اضافی مل سکے گا۔